ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سعودی ریسکیو ہیلی کاپٹرکی ترکی میں جاری مشقوں میں شمولیت

سعودی ریسکیو ہیلی کاپٹرکی ترکی میں جاری مشقوں میں شمولیت

Mon, 20 Jun 2016 18:25:31  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،20جون(آئی این ایس انڈیا)ترکی میں جاری النور 2016ء فوجی مشقوں میں سعودی بری فوج کے ریسکیو آپریشن میں استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کوغر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ مشقیں ترکی کے قونیا شہر میں جاری ہیں جہاں کل اتوار کو کوغر کی کھیپ پہنچائی گئی۔فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے آنے والے سعودی گروپ کی قیادت کیپٹن فہد بن عبدللہ القحطانی کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ ہواباز اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی ترکی پہنچے ہیں۔ترک حکام کے قونیا پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کیپٹن فہد بن عبداللہ القحطانی نے بتایا کہ ’نور 2016‘میں شرکت سعودی عرب اور ترکی کے مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ان جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک اپنی جنگی مہارات سے ایک دوسرے کو مستفید کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی پیشہ وارانہ فوجی اور جنگی صلاحیت کو آزمانے اور عالمی سطح پر عسکری محاذوں پر کردار ادا کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔قونیا میں جاری جنگی مشقوں میں آذر بائیجان، آرمینیا، شمالی قبرص، سعودی عرب اور ترکی کی بری فوج حصہ لے رہی ہیں۔


Share: